استاد گرفتار

بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار

ویب ڈیسک: بنوں میںمقتول طالب علم کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرچہ آؤٹ کرنے والے امتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد کو گرفتارکرلیاگیا ۔
ملزم پی ایس ٹی ٹیچر یونس خان نے مقتول طالب علم کا سوالیہ پرچہ اپنے رشتہ دار کو بذریعہ واٹس ایپ ارسال کردیا تھا
بورڈ انتظامیہ نے ضروری اجلاس کے بہانے بورڈ بلا کر پوچھ گچھ اور موبائل فون چیک کرنے کے بعد وقوعہ میں ملوث قرار دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔
ملزم نے حلفیہ بیان دیتے ہوئے غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں جماعت جماعت دہم اسلامیات لازمی پیپر کے موقع پر اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ رونما ہوا اور امتحانی ڈیوٹی سرانجام دینے والے سکول کے استاد ہی پرچہ آٹ کرنے میں ملوث نکلے
بورڈ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سوالیہ پرچہ پر درج خفیہ کوڈ کو ٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کرکے معلوم ہوا کہ امتحانی ہال حرا سکول اینڈ کالج ممش خیل بنوں میں امتحان دینے والے مقتول طالب علم ولید خان کی ہے جس کی عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپر کی تصویر بنا سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی اس کے ساتھ ہی بورڈ انتظامیہ حرکت میں آ گئی ۔
ملزم تک رسائی حاصل کر کے انہیں باقی عملہ سمیت ضروری اجلاس کے بہانے بلا کر دھر لیا اور واردات میں استعمال میں ہونے والا موبائل فون بھی قبضہ کر لیا اور انہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔
ملزم کے محکمہ کارروائی کیلئے بھی محکمہ تعلیم کو خط لکھا دیاگیا۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے، ان کی جگہ مذکورہ ہال میں متبادل استاد کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ