نجی مال سیل

مردان :نجی مال سیل کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ،2افراد جاں بحق،10زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں نجی مال سیل کرنے کے تنازعہ پر مالکان اور ریلوے پولیس کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ،10زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زمان سنز شاپنگ مال کے سامنے ریلوے پولیس اور شاپنگ مال اہلکاروں کے درمیان تصادم پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سرکاری سکول میں چھت کا پنکھا استانی کے سر پر آن گرا ، ہسپتال منتقل

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی،میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو1122، پولیس گاڑیوں اور موقع پر موجود پرائیویٹ گاڑیوں میں ایم ایم سی منتقل کیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت :غزہ میں شہداء کی تعداد35ہزار سے متجاوز