منشیات برآمد

طورخم سرحد پر کارروائی ،ٹرک سے ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا۔
کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
انہوں نے بتایاکہ ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے۔
کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف کی تمام ٹیکس مراعات ختم کرنےکی تجویز،مذاکرات جاری