600طلبہ گرفتار

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف احتجاج پر600طلبہ گرفتار

ویب ڈیسک: امریکا سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ،امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر 600سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانیہ، اٹلی، فرانس اور آسٹریلیا میں بھی طلبہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور غزہ جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے قائم کیے گئے احتجاجی کیمپ کا آج 11 واں روز ہے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا۔
امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر 600 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے، کئی جامعات میں طلبہ کو معطل کرنے کی دھمکیاں دے دی گئیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکا میں پرامن مظاہرین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعہ ہری پور میں کانووکیشن کا انعقاد،میناخان آفریدی نے ڈگریاں تقسیم کیں