شکریہ 'امریکی طلبہ '

بے گھر فلسطینیوں کی اپنے کیمپوں پرشکریہ ‘امریکی طلبہ ‘کی چاکنگ

ویب ڈیسک: جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے اپنے کیمپوں پرشکریہ ‘امریکی طلبہ ‘کی چاکنگ کردی۔
انہوںنے اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہونے اور اظہار یکجہتی کرنے کے عمل کو سراہا ۔
چاکنگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جانب سے لکھا گیا کہ امریکی طلبہ آپ کا پیغام ہم تک پہنچ گیا، ہمارے لیے کھڑے ہونے کا شکریہ۔
امریکی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا ہے۔
پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی کیمپ کو خالی کرالیا ہے۔
امریکی پولیس نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کرنے پر بوسٹن میں قائم یونیورسٹی کے کیمپس میں سے ایک کو طلبہ سے خالی کرایا۔
واضح رہے کہ لندن میں بھی لاکھوں شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے سے مارچ کا آغازکیا۔
لندن کی سڑکوں پر فری فری فلسطین اور اسٹاپ کلنگ ان غزہ کے نعرے لگائے گئے جبکہ عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا ہوگا،بلاول