21افرادجاں بحق

بلوچستان میں رواں ماہ بارشوں سے 21افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان میں رواں ماہ ہونے والی بارشوں سے 21افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 12اپریل سے جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا ۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 251گھر مکمل طورپر منہدم ہوئے،8مرد، 7خواتین اور 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
صوبے میں 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے 4پل اور 14سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے 3 سپیلز میں 127جانور بھی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑ پر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار