لڑکے اور لڑکی کو قتل

تخت بھائی میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ہاتھیان جیوڑ میں پیش آیا جہاں اتوار کے روز علیٰ الصبح ملزم شیراز نے فائرنگ کرکے اپنی 20سالہ ہمشیرہ مسماة (م )اور خالہ زاد صفی اللہ سکنہ باجوڑ کو گھر کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم وارادات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او خائستہ رحمن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق دوہرے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے انکار