بارش اور ژالہ باری

رستم میں بارش اور ژالہ باری ،فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: رستم شہر اور گردو نواح میں وقفے وقفے جاری بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شدید بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں موسم بھی سرد ہو گیا۔
دوسری جانب بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے ۔
مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش اورژالہ باری سے گندم کی تیار فصل خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے انکار