طاہر اشرفی

حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی

ویب ڈیسک: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ حج گروپ یا سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ حج بکنگ نہ کریں،وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں خلاف شریعت کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، اس سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج بکنگ کی تاریخ کو بڑھایا ہے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ سرکار سے بھی سستے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی اہم وارننگ جاری