نائب وزیراعظم

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی منظوری دی گئی ۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول 13 روپے، ڈیزل 9 روپے 50 پیسے سستا ہونے کا امکان