فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان

ویب ڈیسک: عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے خود اسرائیل ک ی جانب سے بھی اشارے دیئے گئَے تھے کہ عالمی عدالت انصاف کے بعد انٹرنیشنل کریمنل کورٹ آئِی سی سی کی جانب سے غزہ میں جاری تباہی کی ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر حکام کے نام وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطین میں تباہی پھلانے کے باعث آئِی سی سی کے پراسیکیوٹر وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت دیگر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی اقدامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ممکنہ وارنٹ کے امکان کی وجہ سے خوفزدہ اور غیر معمولی طور پر تناؤ کا شکار ہیں۔
آئی سی سی کیس بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جاری کئی مقدمات سے الگ ہے۔
اس کیس میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف آئِ سی جے ریاستوں کے مابین تنازعات کے حل کیلئے جبکہ انٹرنیشنل کریمنل کورت آئی سی سی عالمی سطح پر جرائم کیخلاف کیسز کی سماعت کیلئے قائ٘م ادارہ ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے