غزہ میں سورج آگ برسانے لگا، 2 بچے گرمی کی شدت سے جاں بحق

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ اب سورج آگ برسانے لگا ہے۔ غزہ میں دو بچے گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ادارہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے پر جاری اسرائیلی جنگ میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ کہپ جن کے ابھی کھیلنے کے دن ہیں وہ غذائیت کی کمی اور اب سہولیات نہ ہونے سے گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے لگے ہیں۔
غزہ پر ایک سے بڑھ کر ایک مسائل و مصائب پنجے گاڑھ رہا ہے۔ بھوک، بیماری، نقل مکانی اور اب شدید گرمی میں گرین ہاؤس جیسے ڈھانچے میں رہ رہے ہیں جہاں زنددگی کی سہولیات بھی میسر نہ ہوں۔
یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے کہا ہے کہ ان حالات میں ان کی بھرپور داد رسی کرنا ہوگی۔ اب فلسطینی عوام خصوصا بچوں کو غذائیت کی کمی سمیت گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانا لازمی ہونگے۔
یاد رہے کہ غزہ میں سورج آگ برسانے لگا ہے جس سے پناہ گزین کیمپوں میں‌مقیم عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں‌.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان