غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر صیہونی تیزی سے وارداتیں کرنے لگے۔
یاد رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 27 افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جبکہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ اس دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول