حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں حوثی گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمنی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو اندر آتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
حوثی گروپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کی ویڈیو وائرل کر دی ہے جس میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنائے جانے اور بعد ازاں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری