سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد کے دیگر اراکین میں محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دوطرفہ امور اور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاندار میزبانی کے علاوہ سعودی سرمایہ کاری کے جامع پروگرام ترتیب دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ محمد بن سلمان اور شہباز شریف کے مابین ملاقات مِں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ