سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: عالمی یوم مزدور کے حوالے سے تقریب وزیراعظم شہبازشریف کے گھر میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں، شریف خاندان کے گھر میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن آپ سب کی میزبانی کر کے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج مہنگائی نے غریب آدمی پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن مہنگائی نے دنیابھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد بھی ایک مزور تھے اور اپنے 6 بھائیوں کے ساتھ مل میں مزدوری کرتے تھے۔ مزدور کی عظمت کا ہمیں پورا احساس ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سرمایہ دار تب تک دولت نہیں کما سکتے جب تک مزدور اس میں شامل نہ ہوں، سرمایہ دار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ مزدور کا بیٹا مزدور اور سرمایہ دار کا بیٹا صرف امیر ہی بنے گا بلکہ سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار