آئی ایم ایف

نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے بڑے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے شیڈول طے ،آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دورانیہ 3سال یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے، قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر ملنے کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جاناناگزیر ہے، بڑھتے قرضے اور لیے گئے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے۔
برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہناضروری ہے، توازن ادائیگی اورذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ٹیکس کادائرہ کار بڑھانا ہوگا، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے، معاشی اصلاحات پر پیش رفت اور سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی