مزید 34فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہ آئی،24گھنٹوں کے دوران مزید 33 فلسطینی شہید ،درجنوں زخمی ہو گئے ۔
اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری آپریشن کا بنیادی مقصد حماس کی قوت مکمل طور پر ختم کرنا ہے اس کے لیے لازم ہے کہ رفح میں بھی زمینی آپریشن کیا جائے اس حوالے سے صہیونی فوج کی تیاریاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ تک امداد کی رسائی کے بیشتر راستے بھی بند کر رکھے ہیں۔اقوام متحدہ نے کئی بار خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے اور اگر معاملات کو درست کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تو مئی کے آخر یا جون کے اوائل میں وہاں قحط کی کیفیت وارد ہوچکی ہوگی۔
بین الاقوامی اداروں کی طرف سے دی جانے والی امداد غزہ کے باشندوں تک پہنچانے کے لیے فضائی راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا،بیرسٹر گوہر