تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے

ویب ڈیسک: تنگی چیرمین شپ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی وطن پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر تحصیل سیکرٹریٹ کے سامنے روڈ بلاک کر کے شدید نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تنگی چیئرمین شپ میں قومی وطن پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اپنا حق لینا جانتی ہے اورہر صورت اپنا حق لے کے رہینگے۔
صوبائی رہنما کیو ڈبلیو پی سکندر شیرپاو نے کہا کہ الیکشن کی رات مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بند کمرے میں ہمارے امیدوار کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ قومی وطن پارٹی یہ نتائج مسترد کرتی ہے اور احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
صوبائی چیئرمین کیو ڈبلیو پی نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کو ہار میں بدل کر حکومتی حمایت یافتہ امیدوار کو جتوایا گیا۔

مزید پڑھیں:  فرانس، منشیات سمگلرز کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے ساتھی کو چھڑوا لیا