جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک: جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کی سپورٹ نظر انداز کرتے ہوئے تنہا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا کے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا۔
جے یو آئی ف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں سپورٹ کرنے کی بجائے پی ٹی آئی پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے۔
مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کیا جائَے، جب سنجیدہ رابطہ ہو گا تو غور کریں گے۔
یاد رہے کہ جے یو آئی ف کی جانب سے بھی حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب