صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین

ویب ڈیسک: 7 اکتوبر سے اسرائیلی افراج نے غزہ کو تختہ مشق بنا رکھا ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں فلسطینیوں نے لاشیں نہ اٹھا رکھی ہوں۔
ان حالات میں صیہونیوں کی بربریت سے اپنے ہی علاقے میں بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے تاب ہیں۔
اس دوران فلسطینی جنگ بندی اور اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کیلئَے بے چین ہیں۔ اس سلسلے میں غزہ کے باسی جو دیگر علاقوں میں پناہ گزین ہیں جنگ بندی کے انتطار میں بیٹھے ہیں کہ جیسے ہی جنگ بندی ہو تو وہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم عالمی سطح پر جنگ بندی کیلئے کی جانیوالی تمام کوششیں نظر انداز کر کے فلسطینیوں کا جگر خون کر رہا ہے۔
ایسے میں یہ آئی ڈی پیز کہتے ہیں کہ جنگ بندی ہو جائے تو ہم اپنے گھر چلے جائیں۔ کیونکہ سات ماہ سے ایک بد ترین جنگ نے غزہ کا سارا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے ساتھ میں ان کی زندگیاں بھی بے جان ہونے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک یہ جنگ 34,683 فلسطینیوں کی زندگیاں نگل چکی ہے جب کہ 78,018 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا