Umar Ayub4

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں- وزیرپٹرولیم

اسلام آباد : وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اُن تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلروں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاہے جو پٹرول اورڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے منافع کمانے میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ متعلقہ اداروں اورصوبائی محکموں کے ساتھ مل کر ایسے عناصرکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کی فہرست تیارکی جائے گی اور ا ن کے لائسنس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیاجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان

وفاقی وزیرنے عوام کو ہدایت کی کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔