سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر نہیں کرنی چاہئے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوران سماعت سندھ میں اضافی لا افسران کی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اضافی لا افسران ہٹا دیئے تو ایسا سندھ میں کیوں نہیں ہوا؟
یاد رہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری منصوبوں میں ذاتی تشہیر بھی روک دی.

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان