آئندہ بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات ختم ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات و ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریکٹر اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا۔
کسانوں کو حاصل سہولیات ختم کرنے کے حکومتی اقدام سے ٹریکٹر کی قیمت اور زرعی لاگت میں بھی اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار