مغربی رفح پر بھی اسرائیلی بمباری، 4 فلسطینی شہید، 16 زخمی

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر کی جانیوالی جنگ بندی کی تمام کوششیں پس پشت ڈالتے ہوئے اسرائیلی افواج نے رفح کے شمالی حصے کے ساتھ ساتھ غربی علاقوں پر بھی بمباری شروع کر دی۔
صیہونیوں کی جانب سے اس حالیہ آپریشن کے دوران 4 فلسطینی شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے رفح کے رہائشی مکانات راکھ کا ڈحیر بن گئے۔
اس بمباری کے دوران بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رفح کے مغربی علاقوں پر کی جانیوالی صیہونی افواج کی حالیہ بمباری سے 4 فلسطینی شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق