روبینہ خالد

روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کی رہنماء روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بی آئی ایس پی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام میرے لیے مقدس ہے کیونکہ یہ ہماری قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین کی خدمت میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھیں گے ،پیسہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ادائیگیوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں آپ کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں بی آئی ایس پی کے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی میں اپنے تجربے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا
سیکرٹری بی آئی ایس پی، عامر علی احمد کی جانب سے روبینہ خالد کو بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق