سولر پینل

ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی جس کے بعد 80روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37روپے فی واٹ ہوگئی۔
5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022کے مقابلے میں 2لاکھ 15ہزار جبکہ 10کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گرگئی تاہم سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی۔
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ۔
سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس37 روپے تک گرگئے ہیں۔
سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں جب کہ قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کا فنڈ جاری