ٹی 20میچ میں شکست

آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان 5وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے 183کا ہدف 20ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بلبرنی 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہیری ٹیکٹر 36، جورج ڈوکریل 24، کپتان پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
کرٹس کیمفر 15 اور گیریتھ ڈیلنے 10 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 57، صائم ایوب 45، فخر زمان 20، محمد رضوان 1 جبکہ اعظم خان اور شاداب خان 0 رن بنا کر آٹ ہوئے۔
افتخار احمد 37 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ججز تعیناتی :لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانے کا عندیہ