پاک فوج کے تین میجز جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ویب ڈیسک: پاک فوج کے تین میجز جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
پاک فوج کے ترقی پانے والے افسران میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین شامل ہیں۔
لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ تین میجز جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی کے بارے میں آئی ایس پی آر نے بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ،12شہری زخمی