غزہ پٹی پر دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

ویب ڈیسک: غزہ پٹی میں دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے 4 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں جہاں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے وہیں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری