رفح پر اسرائیلی حملہ، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی حملہ کے بعد جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے مزید ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔ اسرائیلی حملہ سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات سمیت طبی نظام اور فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ میں اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا الزام لگایا گیا۔اب ایک بار پھر رفح پر اسرائیلی حملہ کیا گیا ہے تو افریقہ کی جانب سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان نے آئینی عدالت کےقیام پر مشروط رضا مندی ظاہرکردی