سیلز و انکم ٹیکس

بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔
آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانیکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹریکٹرز اورکیڑے مار ادویات پرٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائیگی۔
رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی جب کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے ریونیو ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  2014جیسی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم