سب انسپکٹر سمیت4اہلکار زخمی

نوشہرہ :سمگلروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر سمیت4اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں سمگلروں نے تیز رفتارگاڑی ایکسائز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی ،سب انسپکٹر سمیت 4اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اضا خیل کی حدود میں ایکسائز پولیس نے ناکہ بندی چیکنگ کے دوران گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر سمگلروں نے رکنے کی بجائے تیز رفتار گاڑی ایکسائز گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی ۔
ٹکرائو کے باعث سمگلروں کی اورمحکمہ ایکسائز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ حادثے میں سب انسپکٹر سمیت 4اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ایکسائز حکام کے سمگلروں کی گاڑی سے منشیات برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، 26 ہزار 622 وطن لوٹ گئے