30سے زائد فلسطینی شہید

رفع میں 8بچوں سمیت مزید 30سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی کابینہ نے رفح حملے میں توسیع کی منظوری دے دی ہے ،8بچوں سمیت مزید30سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کو جنوب سے گھیرے میں لیتے ہوئے مشرقی حصے کے بعد وسطی رفح سے بھی فلسطینیوں کو نکلنے حکم دے دیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ بے گھر فلسطینی رفح سے بھی بے دخل ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید8 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن اور فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ امریکا صیہونی فسطائیت کے جرائم پر مسلسل پردے ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے اور غزہ میں حملے روکنے اور امداد فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام سے اتفاق کر لیا