موسم گرما کی تعطیلات

پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اعلان کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز پندرہ اگست سے ہوگا۔
صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11بجے تک کردیے گئے۔
جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو احکامات دیے ہیں کہ تمام کلاسز میں پنکھے فعال ہونے چاہئیں ۔
سکولوں میں پینے کے لیے پانی کے کولرز کی موجودگی کو لازمی بنایا جائے، اسکول ٹائمنگ میں بچے کھلی جگہ یا پارک میں نہ جائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات