ہیٹ ویو

ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند

ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ سٹروک کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو 7 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 25 مئی سے 31 مئی تک بند رہیں گے تاہم امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
مراسلہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر بھی ہو گا۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سخت ہدایات کی گئی ہیں کہ ہیٹ سٹروک کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات مکمل کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن