خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد کی تعداد دو لاکھ 50 ہزار 818 ہے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد کی تعداد دو لاکھ 50 ہزار 818 ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود نے ڈیٹا جمع کر دیا۔ ان رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 17ہزار 538 جبکہ خواتین کی تعداد 58ہزار 680 ہے۔
اس حوالے سے سماجی بہبود کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی معذور بچوں کی تعداد 74ہزار 600 ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 28 ہزار 359 جسمانی معذور افراد پشاور میں ہیں۔ ضلع سوات میں 24ہزار 880 جبکہ لوئر دیر میں 16ہزار 533 جسمانی معذور افراد موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ان جسمانی معذور افراد کے ڈیٹا میں قبائلی اضلاع شامل نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے محمودخان اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دے دیا