ملاقات طے

مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان ملاقات طے

ویب ڈیسک: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی ۔
ویب ڈیسک:ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلی سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔
دونوں جماعتوں کے رہنمائوں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی
ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ