جیپ حادثے کاشکار

ایبٹ آبادمیں جیپ حادثے کاشکار،6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود بکوٹ نمبل میں پیش آیاجہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔
ڈی ایس پی گلیات کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماسٹر رشید کی دو بہو اور اہلیہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہیں، تمام زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے متعلق علاقہ عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کلیاں بازار سے خریداری کرکے گھر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے بکوٹ نمبل روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی