پڑانگ چارسدہ میں سپردِ خاک

بنوں میں قتل ہونے والے تین بھائی پڑانگ چارسدہ میں سپردِ خاک

ویب ڈیسک: بنوں میں مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین بھائیوں کو آبائی قبرستان پڑانگ چارسدہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،تین بھائیوں کی بیک وقت تدفین پر عزیز واقارب اور دوست احباب سمیت ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
تینوں بھائیوں عثمان غنی، عمران اور سلیمان کو گزشتہ روز تھانہ سٹی بنوں کی حدود گردانلی میں مخالفین نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
مقتولین کے آباؤاجداد پڑانگ ماجوکی سے افغان کالونی پشاور منتقل ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  4سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد