سابق آل فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: سابق آل فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
احتجاجی مطاہرہ کے دوران خواتین ملازمین بھی شامل تھیں۔
سابق آل فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کی جانب سے تین مطالبات پیش کئے گئے ہیں جن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ایس این ای کریئشن اور 17 ماہ سے بند تنخواہیں بحالی سمیت ڈسٹرکٹ خیبر اور ایم این سی ایچ پراجیکٹ کے حوالے ریگولر نوٹیفکیشن جلد از جلد کرنا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے