ڈیرہ اسماعیل خان، مکان میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرون امامیہ گیٹ کے ایک مکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد جھلس گئے ۔ اس واقعے کے فوری بعد ریسکیو 1122 ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو کی کارروائیوں ک دوران جاں بحق افراد کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ اس دوران کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
یاد رہے کہ مکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران 4 دیگر افراد بھی جھلس گئے .

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی