طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی فوری ختم کی جائے، قومی جرگہ

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بلدیاتی نمائندہ گان، خیبر سیاسی اتحاد اور قومی مشران کا طورخم سرحد پر افغانستان سے دنبوں کی پاکستان درآمد پر پابندی کے خلاف قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دران قومی جرگہ کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی ختم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ قریب ہے، دنبوں کی درآمد پر پابندی سے ہزاروں افراد سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہ جاتے ہیں۔
قومی جرگہ میں موجود دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ طورخم سرحد پر گزشتہ پانچ سال سے قربانی کے جانوروں کی درآمد پر پابندی بلاجواز ہے۔ اس سلسلے میں ہم آئین کے مطابق کسٹم ٹیکس ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جرگہ شرکاء نے مزید بتایا کہ طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  مناسک حج ، لاکھوں حجاج نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں