خیبر پختونخوا کابینہ کے 3 اراکین کی وزارت خطرےمیں،ممبران نےشکایت لگادی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں رد وبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ممبران کی شکایات لگا دیں۔
اس دوران ارکان اسمبلی نے کابینہ ممبران پر فون نہ اٹھانے کا بھی الزام عائد کیا۔ اس دوران ان کی جانب سے یہ شکایت بھی کی گئی کہ کابینہ ممبران ملاقات کیلئے بھی میسر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے عوامی امور کی انجام دہی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے۔
صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ سب کو جواب دہ بنایا جائَے، ان ممبران کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اس بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پارٹی قائد سے ملاقات میں وزراء کی کارکردگی پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سے مشاورت کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ ممبران سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کا ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارکباد پیش