بجلی لوڈشیڈنگ پر چارسدہ اور نوشہرہ کے عوام کا شدید احتجاج، شاہراہیں بند

ویب ڈیسک: موسم گرما عروج پر پہنچتے ہی بجلی لوڈشیڈنگ کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا۔
اس دوران ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چارسدہ اور نوشہرہ کے عوام کی جانب سے بھِ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ضع چارسدہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ سمیت سردریاب پل کو بھی ہر طرف سے بند کردیا اور کسی بھِی قسم کی ٹریفک کو آر پار جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
پل بندش کے باعث سردریاب کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب پشاور جانے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ چارسدہ روڈ صبح 6 بجے سے بند ہے جبکہ اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں واپس کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ضلع نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ شدید گرمی کے باوجود انہوں نے احتجاج کیا۔
رشکئی کے قریب احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں مطالبات سے مزین بینرز اٹھا رکھے تھے۔
نوشہرہ میں مظاہرین نے مین روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں میں بیٹھَ مسافروں کے پسینے چھوٹ گئے۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی طالمانہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے اور علاقے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس سے کاروبار کو بھی شدید نقصان ہنچتا ہے۔ اس کے ساتھ گھروں میں پانی تک ناپید ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نمازعید کے دوران صیہونیوں کا حملہ، 5 بچوں سمیت 40 سے زائد فلسطینی شہید