سائبر حملوں کے بعد لندن کے ہسپتالوں میں متعدد آپریشنز منسوخ

ویب ڈیسک: سائبر حملوں کے بعد لندن کے ہسپتالوں میں متعدد آپریشنز منسوخ کر دیے گئے۔ ایمرجنسی صورتحال میں ہسپتال لائَے جانے والے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔
اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سسٹم خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کے نظام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خانہ کعبہ کے کلید بردار صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے