ملک بھر سے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق کا سلسلہ دراز

ویب ڈیسک: پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کیلئے کی جانیوالی تمام کوششوں کے باوجود ملک بھر سے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیو وائرس کی نشاندہی کے لیے ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ سیوریج سیمپلز لئے گئے۔
ان سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے لگی ہے جو ملکی نظام صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ملک بھر کے 5 اضلاع سے سیوریج سیمپلز لیے گئے .
ان میں 4 اضلاع کے 4 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ان اضلاع میں صوابی، دکی، سبی اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائے بی تھری اے کلسٹر بھی پایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق، 18 زخمی