خیبرپختونخوا میں حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نریش ماں کمپین کا آغاز کردیا گیا۔
یاد رہے کہ مہم ابتدائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور بٹگرام میں شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے بارے میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت، صحت مند معاشرے کی پہلی کڑی ہے۔
اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ ہر سال غذائی قلت کی وجہ سے دنیا بھر دس لاکھ حاملہ خواتین موت کےمنہ میں چلی جاتی ہیں۔
انہوں نے مہم کے آغاز پر کہا کہ پاکستان میں سالانہ غذائی قلت سے ایک لاکھ 80ہزار اموات ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب دھماکہ،5جوان شہید