نیتن یاہو سے اختلافات شدید، اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز مستعفی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اختلافات شدید ہونے پر جنگی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر دفاع بینی گانٹز مستعفی ہو گئے۔
بینی گانٹز کے مستعفی ہونے کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل پر داخلی طور پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینی گانٹز کا استعفی حماس کے خلاف جنگ کے آٹھ ماہ بعد اسرائیلی وزیراعظم کے لیے یہ پہلا سیاسی دھچکا ہے۔
سابق وزیر دفاع بینی گانٹز کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھاری دل کے ساتھ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔
سابق آرمی چیف نے بار بار اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے اور اسے ترجیح بنانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچے۔
نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل مزید کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے اور غزہ میں اپنی شدید فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس جنگ بندی کے دوران متعدد قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی سربراہی میں 19 رکنی اینٹی نارکاٹکس ٹاسک فورس قائم