غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں مزید 283 فلسطینی شہید، 800 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی کارروائیوں کے دوران مزید 283 افراد شہید جبکہ 800 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار جبکہ زخمیوں کی تعدد 84 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئِے مزید 283 فلسطینی شہید کر دیئَے۔ اس کے ساتھ ہی 800 سے زائد فلسطینی زخمی بھِی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں دو دنوں کے دوران 11ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی ہیں،ارشد ایوب